ٹریکٹرریلی تشدد برپا ہونے سے کسان کی موت سے پولیس میں کھلبلی سچ کیا ؟

0

رام پور(مجاہد خان،ایس این بی): دہلی میں زرعی اصلاحات بل کی مخالفت میں چلنے والے دوماہ کے احتجاج کے دوران کوئی سانحہ رونمانہیں ہواتھاالبتہ26جنوری کے پریڈکی سلامی کے پروگرام میں تشدد برپا ہوگیا۔ بلاسپورتحصیل کے ڈبڈیا سے سردار نوریت بھی اپنے ساتھیوں کی ساتھ 23جنوری سے دہلی میں تھے۔یوم جمہوریہ پرٹریکٹرریلی لال قلعہ کی طرف کوچ کرنے کے دوران کسانوں اورپولیس کی جھڑپ ہوگئی۔ اس میں رام پورکے کاشتکارکی موت ہوگئی اوردرجنوں کسان سمیت پولیس اہلکارزخمی ہوگئے۔ جھڑپ میں مہلوک کسان رام پورضلع کی تحصیل بلاسپورکارہنے والانوریت سنگھ عرف نودی تھا۔ آسٹریلیاسے دوسال قبل بھارت آیاتھا۔ اس کی موت سے گھرمیں کہرام مچ گیا۔ پولیس انتظامیہ رام پوربھی اس کی موت کی خبرسن کرمتحرک ہوگئی اورپولیس گھرپرتعینات کردی گئی۔ مہلوک کی لاش تاخیرشب میںرام پورصدراسپتال پہنچی۔پوسٹ مارٹم ہوااس دوران گائوں کے لوگ یہ اںقطاروں میں پہنچنے لگے۔ مہلوک کے داداہردیپ سنگھ کاالزام ہے کہ پولیس نے اس کے ماتھے پرگولی ماری ہے جو آرپار ہوگئی۔ اس آندولن کوبھڑکانے اور تشدد پیداکرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔  سرکارنے میرے پوتے کاقتل کیاہے۔ سرکار کوجواب دینا ہوگا اوریہ بتاناہوگاکہ ٹریکٹر پلٹنے سے حادثہ ہواہے تووہاں تین گھنٹے لاش کیسے پڑی رہی؟ کیونکہ ابتدائی طبی علاج بھی پولیس نے نہیں کرایا۔ اس میں پولیس ،آرایس ایس اوربی جے پی کے ہی لوگ تھے۔ بی جے پی کے لیٹرہیڈپرہی یہ لوگ ملے تھے ساتھ ہی پولیس کی وردی میں ہی گزشتہ دنوں گرفتارہوئے تھے۔ سرکارہمیں بتائے وہ کون لوگ تھے۔ آندولن اس طرح دوماہ امن وسکون کے ساتھ نہیں چل سکتاتھا۔اگرہماری طرف سے تشدد بھڑکتاتوپہلے ہی بھڑک گیاہوتالیکن یہ تشدد ہماری طرف سے نہیں ہوا ہے ۔ہم صاف کہ رہے تھے سرکاراپنی ایجنسیوں سے ہی دنگاکراسکتی ہے۔دنیامیں یہ احتجاج امن کے دائرہ اورجمہوریت کاخیال رکھتے ہوئے کیاجارہاہے۔ چالبازیوں سے احتجاج نہیں ہوگا۔انہوں نے مزید کہاکہ پہلے دن سے احتجاج میں شامل ہوں،ادیب ہوںپانچ کتابیں تاریخ پر لکھ چکاہوں اوراس پربھی کتاب لکھ رہا تھا۔ اسی وجہ سے تمام سرحدوں (کونوں) پرجاکر دیکھناپڑتاہے۔ پوتے کو شہادت  کادرجہ مل گیاہے۔ اس احتجاج کو پولیس کی کہانیوںسے بدلا نہیں جاسکتا۔ شہید دوبھائی بہن تھے جن میںچھوٹی بہن کناڈامیں ہے۔ مہلوک کے ورثاء کاکہناہے کہ انہوں نے پولیس کوبھی اپنی تحریرمیں لکھاہے کہ ان کی اولاد کی موت پولیس کی گولی سے ہوئی ہے۔ ایڈیشنل ایس پی سنسارسنگھ کاکہناہے کہ لاش دہلی بوڈر سے آئی ہے۔اس کاپوسٹ مارٹم کرایا جارہا ہے۔  کارروائی اس  جائے گی جواہل خانہ کہہ رہے ہیں اس کوپوسٹ مارٹم میں واضح کر دیا جائے گا۔
 ڈاکٹروں کاپینل اس کاپوسٹ مارٹم سی سی ٹی وی کی نگرانی میں کررہاہے۔کسان کی پولیس کی گولی سے موت نہ ہوکرٹریکٹرٹرالی کی چپیٹ سے ہی پووسٹ مارٹم کی رپورٹ میں موت ہونے کاانکشاف ہواہے۔ اے ڈی جے بریلی زون اویناش اوستھی بھی رام پورپہنچ گئے ۔بتایاکہ جوٹریکٹرکاویڈیووائرل ہورہا تھا اس کا ڈاکٹروں کے پینل نے پوسٹ مارٹم کیاہے جس میں سنگین  چوٹیں لگنے سے موت واقع ہوئی ہے ۔ گولی لگنے کی باتیں سراسربے بنیادہیں۔ بتادیں کہ مہلوک کی آخری رسومات بھی اداکردی گئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS