پٹرول، ڈیزل پر نیا سرچارج لگانے کی تجویز

0

نئی دہلی، یکم فروری (یو این آئی) حکومت نے عام بجٹ میں پٹرول پر ڈھائی روپے اور ڈیزل پر چار روپے فی لیٹر کا نیا سرچارج  لگانے کی تجویز رکھی ہے۔
وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کی طرف سے پارلیمنٹ میں آج پیش فائنانس بل میں پٹرول پر ڈھائی روپے اور ڈیزل پر چار روپے زرعی انفراسٹرکچر اور ڈیولپمنٹ سرچارج لگانے کی تجویز رکھی ہے۔ اس رقم کو زرعی انفراسٹرکچر اور دیگر ترقیاتی کاموں پر خرچ کیا جائے گا۔
اس میں کہا گیا ہے کہ حکومت زرعی انفراسٹرکچر کے ساتھ ہی یہ رقم کسی بھی ضروری کام کے لئے خرچ کرسکتی ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS