قدرتی طریقے پر زراعت کے لیے ایک کروڑ کسانوں کی مدد کی تجویز

0

نئی دہلی، (یو این آئی) حکومت آئندہ تین برسوںمیں ایک کروڑ کسانوں کو قدرتی طریقے پر زراعت کرنے کے لئے مدد فراہم کرے گی۔
وزیرخزانہ سیتارمن نے سال 2023-24 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے آئندہ تین برسوں میں ایک کروڑ کسانوں کو قدرتی کھیتی کے لیے مدد فراہم کرنے کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لیے قومی سطح پر 10,000 بائیو ان پٹ ریسورس سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔
محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ گوبردھن ( Organic Bio-Agro Resources Dhan) اسکیم کے تحت آمدنی میں اضافہ کرنےکے مقصد سے 500 نئے پلانٹ لگائے جائیں گے۔ ان میں 200 کمپریسڈ بایوگیس (سی بی جی) پلانٹس شامل ہوں گے، جن میں 75 شہری علاقوں میں اور 300 کمیونٹی یا کلسٹر پر مبنی پلانٹس ہوں گے، جن کی کل لاگت 10,000 کروڑ روپے ہوگی۔
وزیر خزانہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ قدرتی اور بائیو گیس کی مارکیٹنگ کرنے والے تمام اداروں کے لیے پانچ فیصد سی بی جی مینڈیٹ مقررہ وقت پر لا ئی جائے گی ۔ انہوں نے کہا، “بائیو ماس کو جمع کرنے اور بایو کھاد کی تقسیم کے لیے مناسب مالی مدد فراہم کی جائے گی۔”
ریاستوں کو کیمیائی کھادوں کے متوازن استعمال کو فروغ دینے اور متبادل کھادوں کے استعمال کرنے کی ترغیب دینے کے لیے زمین کو پھر سے زرخیز بنانے اور اسے بہتر کرنے کے تئیں بیداری کرنے سے متعلق وزیراعظم کاپروگرام شروع کیا جائے گا۔

 

 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS