پرینکا نے مایاوتی کو پھر ہدف تنقید بنایا

0

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی کا نام لیے بغیر انھیں ہدف تنقید بناتے ہوئے آج پھر انھیں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا غیر اعلانیہ ترجمان قرار دیا اور کہا کہ وہ آئین کا قتل کرنے والوں کی مدد کر رہی ہیں   پرینکا واڈرا نے کہا،’ بی جے پی کے غیر اعلانیہ ترجمانوں نے بی جے پی کی مدد کی وہپ جاری کی ہے لیکن یہ وہپ نہیں ہے بلکہ آئین کا قتل کرنے والوں کو کلین چٹ ہے‘۔ 
محترمہ واڈرا نے محترمہ مایاوتی پر راجستھان میں گذشتہ برس بی ایس پی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہونے والے اپنے چھ اراکین اسملبی کو اکثریت ثابت کرنے کے دوران اشوک گہلوت حکومت کے خلاف ووٹ کرنے کے لیے وہپ جاری کرنے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
کانگریس کی اترپردیش کی انچارج نے اس سے پہلے بھی محترمہ مایاوتی اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے رہنما اکھیلیش یادو پر نام لیے بغیر حملہ کرتے ہوئے انھیں بی جے پی کا غیر اعلانیہ ترجمان قرار دیا تھا۔ 
قاب ذکر ہے کہ ایس پی اور بی ایس پی نے مدھیہ پردیش میں راجیہ سبھا کے الیکشن میں بی جے پی کی حمایت کی تھی۔ 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS