نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سکریٹی پرینکا گاندھی واڈرا نے پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس نہ بلانے پرمودی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ وہ سرمایہ دار دوستوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے پارلیمنٹ سیشن بلاتی ہے لیکن کسانوں کے مسائل پر بات نہ ہو‘لہٰذا وہ سرمائی اجلاس ملتوی کر دیتی ہے۔
محترمہ واڈرہ نے کہا کہ حکومت نے مانسوس سیشن کورونا بحران کے درمیان بلایا اور اپنے سرمایہ دار دوستوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے تین زرعی قوانین پاس کروائے۔ کسان ان قوانین میں کیے گئے التزامات کے خلاف دھرنا۔مظاہرہ کر رہے ہیں،تحریک چلا رہے ہیں لیکن مودی حکومت تحریک ختم کرنے کے لیے نہ ان سے بات چیت کر رہی ہے اور نہ ہی پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس بلارہی ہے۔
محترمہ واڈرہ نے ٹویٹ کیا،’کورونا بحران کے درمیان پارلیمنٹ چلا کر بی جے پی حکومت نے ارب پتی دوستوں کے لیے بنائے گئے زرعی قوانین کو پاس کر دیا لیکن کسانوں کے مطالبات پر 11 کسانوں کی شہادت اور بابا رام سنگھ کی خود کشی کے باوجود زرعی قوانین پر مذاکرے کے لیے پارلیمنٹ نہیں کھل سکتی۔ اتنا زیادہ غرور اور بے حسی!‘
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- National
- Opinion & Editorial
- Politics
پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس نہ بلانے پر مودی حکومت پر پرینکا کی تنقید
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS