پرینکا نے کشمیر میں یوپی کے مزدوروں کے قتل کی مذمت کی

0

نئی دہلی، (یو این آئی) اتر پردیش کی کانگریس جنرل سکریٹری انچارج پرینکا گاندھی وڈرا نے جموں و کشمیر کے شوپیاں میں اتر پردیش کے دو
غیرمقیم مزدوروں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت صرف کھوکھلے بیانات دے رہی ہے اور مجرموں کے خلاف کوئی کارروائی
نہیں ہو رہی ہے ۔محترمہ وڈرا نے منگل کو ٹویٹ کیاکہ “کشمیر میں دہشت گردوں کے ذریعہ اتر پردیش کے مزدوروں اور ایک اور کشمیری پنڈت
بھائی کا قتل قابل مذمت ہے ۔ دہشت گرد مسلسل قتل و غارت کی وارداتیں کر رہے ہیں۔ لیکن، حکومت کے پاس کارروائی کے نام پر صرف کھوکھلے
بیانات ہیں۔ عوام اور غیرمقیم مزدوروں کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کب ہوں گے ؟واضح رہے کہ شوپیاں میں دہشت گردوں نے گرنیڈ پھینک کر
اتر پردیش کے دو مزدوروں کو ہلاک کر دیا تھا۔ یہ دونوں غیرمقیم مزدور اتر پردیش کے قنوج کے رہنے والے بتائے جاتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS