ٹرینوں کی نجکاری، حکومت غریبوں سے چھین رہی اس لائف لائن کو بھی: راہل گاندھی

0

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے حکومت پر ریلوے کی نجکاری کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ غریبوں کی اس لائف لائن کو بھی ان سے چھینا جارہا ہے۔
گاندھی نے جمعرات کو ٹویٹ کیا’’ریل غریبوں کی واحد لائف لائن ہے اور حکومت ان سے یہ بھی چھین رہی ہے۔جو چھیننا ہے،چھینئے، لیکن یاد رہے کہ عوام اس کا کرارا جواب دے گے۔‘‘
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک خبر بھی پوسٹ کی ہے جس کا عنوان ہے نجکاری کی سمت میں ریلوے کا بڑا قدم ،109 پرائیویٹ ٹرینوں کےلئے مانگا پرائیویٹ پروپوزل ۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS