پرائیویٹ اسکولوں کو فیسوں میں 15 فیصد کٹوتی کرنے کا حکم

0
bar and bench

نئی دہلی (ایس این بی) : سرپرستوں کے ذہن سے پرائیویٹ اسکولوں کے فیس سے متعلق پس و پیش کو دور کرنے اور کورونا دور میں اقتصادی تنگی جھیل رہے والدین کو راحت دیتے ہوئے دہلی سرکار نے سبھی نجی اسکولوں کو تعلیمی سیشن 2020-21 میں چارج کی گئی فیس میں 15 فیصد تخفیف کرنے کا حکم دیا ہے۔
مثال کے طور پر اگر مالی سال 2020-21 میں اسکول کی ماہانہ فیس 3000رہی ہے تو اسکول اس میں 15 فیصد کی کٹوتی کرنے کے بعد والدین سے صرف 2550روپے ہی چارج کریں گے۔ اسکولوں کو یہ حکم دیا گیا ہے کہ اگر اسکول نے والدین سے اس سے زیادہ فیس لی ہے تو اسکولوں کو وہ فیس لوٹانی ہوگی اور آگے فیس میں ایڈجسٹ کرنا ہوگا ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کورونا دور میں جب سبھی پیرنٹس اقتصادی تنگی سے جوجھ رہے ہیں، اس دوران فیس میں 15فیصد کی کٹوتی ان کیلئے بہت بڑی راحت ہوگی۔اسکول مینجمنٹ پیرنٹس کی اقتصادی تنگی کے سبب بقایہ فیس کی ادائیگی نہ کرنے کی بنیاد پر کسی بھی سرگرمی میں طلبا کو حصہ لینے سے نہیں روکے گا ۔ ہائی کورٹ کے ذریعہ پرائیویٹ اسکولوں کی فیس میں 15 فیصد کی کٹوتی کرنے کا حکم کورونا کے وقت منافع خوروں اور کاروباری رجحان کو روکنے کیلئے دیا گیا ہے۔دہلی سرکار کے ذریعہ جاری یہ حکم ان سبھی 460 پرائیویٹ اسکولوں کیلئے ہے، جنہوں نے ہائی کورٹ سے اپیل کی تھی۔ ان اسکولوں کے علاوہ باقی سبھی اسکول سرکار کے ذریعہ 18اپریل 2020 اور 28 اپریل 2020 میں فیس سے متعلق جاری کئے گئے حکم پر عمل کیا جائے گا۔فیس میں کٹوتی کورونا کے وقت سبھی طلباو طالبات اور والدین کیلئے ایک بڑی راحت ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS