جیلوں کو میٹروپولیٹن کے بھیڑ بھاڑسےالگ بنایا جانا چاہیے: بالاجی

0

نئی دہلی،(یواین آئی) بیوروآف پولیس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ (بی پی آراینڈ ڈی) ملک میں جیل اصلاحات کے لیے بڑے پیمانے پرکام کررہا ہے اوراس کا خیال ہے کہ جیلوں کو میٹرو کے گنجان علاقوں سے باہر بنایا جانا چاہیے۔بیورو کے ڈائریکٹرجنرل بالاجی شریواستو نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں تنظیم کے51 ویں یوم تاسیس کی تقریبات سے ایک دن قبل کہا کہ بیورو نے گزشتہ پانچ دہائیوں میں ہندوستانی پولیس کی تشکیل میں اہم کردارادا کیا ہے۔پولیس فورس کو نئی تبدیلیوں اورچیلنجوں کے مطابق ڈھالنے میں مدد کے لیے خصوصی تربیت اور صلاحیت بڑھانے کے پروگرام پرتحقیق کی جا رہی ہے اور پولیس فورس کو جدید بنایاجارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بیوروپولیسنگ سے متعلق ہر شعبے میں ترقیاتی اورتحقیقی کام کررہا ہے۔ بیورو کا بنیادی مقصد پولیس سے متعلق پالیسی، جدید کاری،تحقیق اورصلاحیت کی تعمیر سےمتعلق امورکے بارے میں حکومت کو مشورہ دینا ہے۔ یہ تنظیم پولیس کو قومی سلامتی کے تحت انسداد دہشت گردی کی اسکیموں اورسائبر جرائم کے بدلتے چیلنجوں سے نمٹنے کے قابل بنانے کے لیے بھی کام کرتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ بیورو قیدیوں کی بھیڑ، بنیادی ڈھانچے کی سہولیات،جدید کاری اوردیگر موضوعات پر جیل اصلاحات کے شعبے میں وسیع کام کررہا ہے۔جب میٹرومیں گنجان علاقوں میں جیلیں بننے کے بارے میں پوچھا گیاتو انہوں نے بتایا کہ انہیں باہربنایا جانا چاہیے۔بیوروہفتہ کو اپنا51 واں یوم تاسیس منا رہا ہے جس میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ بیورو 28 اگست 1970 کو قائم کیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS