نئی دہلی: (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا مقصد سماج کے ہر طبقے کو مرکزی دھارے سے جوڑنا ہے۔
مسٹر شاہ نے یہ بات اتوار کو یہاں وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ کے موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی طرف سے ہفتہ بھر کے مختلف پروگراموں کے حصہ کے طور پر منعقدہ کچی آبادیوں کی دوڑ کو جھنڈی دکھاتے ہوئے کہی۔
انہوں نے ایک ٹویٹ پیغام میں کہاکہ “بھارتیہ جنتا پارٹی وزیر اعظم نریندر مودی جی کے یوم پیدائش کو خدمت کی منفرد علامت کے طور پر سیوا پکھواڑا کے طور پر منا رہی ہے۔ جس کے تحت آج ‘وزیر اعظم نریندر مودی کراس کنٹری سلم رن’ کا آغاز کیا گیا۔
مسٹر شاہ کہا کہ نریندر مودی جی کا مقصد سماج کے ہر طبقے کو مرکزی دھارے سے جوڑنا ہے۔ اس مقصد کے لیے بی جے پی نے اس ریس کا انعقاد کیا ہے، جس میں دہلی کی کچی بستیوں اور دیگر علاقوں کے ہزاروں بچے تعلیم کے ساتھ کھیلوں میں بھی حصہ لیں گے اور ان کا اعتماد بھی بڑھے گا۔
واضح رہے کہ مسٹر مودی کا یوم پیدائش ہفتہ کو تھا۔ مرکز میں برسراقتدار بی جے پی اس موقع پر ایک ہفتہ تک پورے ملک میں مختلف پروگرام منعقد کر رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS