وزیراعظم کا یوم پیدائش اور مہنگائی والا کیک،جانیں کس نے کیا طنز؟

0
Image: The Indian Express

ممبئی (ایجنسی):وزیراعظم کے یوم پیدائش کو مختلف طبقوں نے مختلف انداز سے لیا ہے اور اس کا جشن بھی الگ الگ طریقوں سے منا یا گیا ہے۔ خبر یہ بھی آرہی ہے کہ پورے ملک میں کورونا ٹیکہ کاری مہم میں ایک ریکارڈ درج کیا گیا ہے۔ دریں اثنا شیوسینا نے پی ایم مودی پر طنز کا تیر چلایا ہے۔ شیوسینا کے قومی ترجمان سنجے راؤت نے وزیر اعظم نریندر مودی کو 71ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ پی ایم مودی ملک میں مہنگائی کم کرنے والا کیک کب کاٹیں گے۔
دل چسپ بات یہ ہے کہ سنجے راؤت نے پی ایم مودی کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے پہلے ان کی خوب تعریف کی، اور پھر مہنگائی والا کیک کاٹنے سے متعلق طنزیہ جملہ کہہ ڈالا۔ انھوں نے اپنے بیان کے شروع میں کہا کہ نریندر مودی بہت ہی مقبول لیڈر ہیں۔ بی جے پی کو اونچائی پر لانے کا کام اٹل جی کے بعد نریندر مودی نے ہی کیا ہے۔ ان کی مدت کار میں بی جے پی کو اکثریت ملی ہے۔ اس سے پہلے تو بی جے پی نے صرف اتحاد کی حکومت بنائی تھی۔ یہ مودی جی کی لیڈرشپ کا ہی کمال ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ پی ایم مودی کے قد کا لیڈر ابھی ملک میں نہیں ہے۔ پی ایم مودی سے ہمارے اختلافات ہو سکتے ہیں، لیکن یہ بات سچ ہے کہ پی ایم مودی ملک میں دوسرے نہیں ہو سکتے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS