وزیر اعظم مودی,رام ناتھ کووند نے دی عید الفطر کی مبارک باد

0

نئی دہلی،25 مئی (یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کو عید الفطر کے موقع پر تمام ہم وطنوں کوعید کی مبارکباد دیتے ہوئے تمام لوگوں کیلئے صحت وتند رستی اورخوشحالی کی دعا کی۔مودی نے ٹوئٹ کرکے کہا، "عید الفطر کی مبارک باد، یہ خاص موقع معاشرے میں ہمدردی، بھائی چارے اور ہم آہنگی کے جذبے کو اور آگے بڑھائے۔ تمام لوگ صحت مند اور خوشحال رہیں‘‘۔
اس سے پہلے صدر رام ناتھ كووند نے بھی عید کے موقع پر اتوار کو ہم وطنوں کو مبارکباددی اور نیک خواہشات  کا  اظہار کیا۔ صدر نے کہا’’یہ تہوار محبت، امن، بھائی چارہ اور ہم آہنگی کے اظہار کا ایک تہوار ہے۔ اس موقع پر، ہم معاشرے کے سب سے کمزور حصوں کے ساتھ مل جل کر رہنے اور ان کی دیکھ بھال کرنے کے اپنے ایمان کو مزید مستحکم  کرتے ہیں‘‘۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS