’امریکہ کورونا وائرس کی پہلی ویکسین بنائے گا‘

0

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ او برائن نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ عالمی وباکوروناوائرس 'كووڈ 19' کی ویکسین سب سے پہلے امریکہ بنائے گا۔اوبرائن نےایک نیوز پروگرام کے دوران کہا’’ہم سب سے پہلے کورونا وائرس کی ویکسین بنانے جا رہے ہیں۔ ہم تھراپی اورویکسین  بنانے کے لئے زبردست کام کر رہے ہیں اور ایک بار جب ہم  کورونا وائرس کی ویکسین بنا لیں گے تو اسے صرف امریکہ ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے ساتھ اشتراک کریں گے‘‘َ۔ تاہم، انہوں نے اس بات سے انکار نہیں کیا ہے کہ چین اپنے لئے ویکسین چرانے کی کوشش کرے گا۔انہوں نے کہا’’ایسا سامنےآیا ہے کہ چین  فارمولہ کو تلاش کرنے کی جاسوسی میں لگا ہوا ہے جس میں ہم  ویکسین اور طب دونوں کے لئے کام کر رہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ  کورونا وائرس سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اورملک میں اب تک اس وائرس کی زد میں آنے سے 97،211 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS