کسان کی آوازکےسامنےاقتدارکاتکبرنہیں چلتا:پرینکا

0

نئی دہلی،(یواین آئی)اترپردیش کانگریس کی انچارج پرینکاگاندھی واڈرانےمرکزکےزرعی قوانین کی مخالفت کررہےکسانوں کی تحریک کودرست قراردیتے ہوئے اتوارکےروزکہا کہ کسان ملک کی شان ہیں اوران کی بات ضرورسنی جانی چاہیے۔محترمہ واڈرانےکہا کہ اترپردیش کے مظفرنگرمیں جاری کسان مہاپنچایت کی حمایت کرتےہوئےکہا کہ ملک کاکسان اپناحق مانگنےکی لڑائی لڑرہا ہے اورکسی بھی حکومت کوان کی آوازکاجواب تکبرسےنہیں دیناچاہیے۔انہوں نےٹویٹ کیا ’’کسان اس ملک کی آوازہیں۔کسان ملک کی شان ہیں۔کسانوں کی آوازکےسامنےکسی بھی طاقت کاتکبرنہیں چلتا۔کھیتی کوبچانےاوراپنی محنت کاحق مانگنےکی لڑائی میں پوراملک کسانوں کے ساتھ ہے‘‘۔قابل ذکرہےکہ اس مہاپنچایت میں کسان لیڈرراکیش ٹکیت نےکہاہےکہ جب تک تین زراعت مخالف قوانین واپس نہیں لیےجاتے ،کسان اپنادھرناجاری رکھیں گےاوروہ گھرواپس نہیں جائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS