بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ اور بی جے پی کے ریاستی یوتھ فرنٹ کے صدر سومترا خان نےآج کہا ہے کہ مغربی بنگال میں اگلے چار مہینے میں صدر راج نافذ کیا جائے ۔بانکوڑہ میں زرعی ایکٹ کی حمایت میں جلوس کی قیادت کرتے ہوئے سومترا خان نے کہا کہ مغربی بنگال میں مظالم ہورہے ہیں ۔دسمبر میں صدر راج نافذ کیا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس پنچایت سطح پر عوام کا حق ماررہی ہے،جنگل محل میں حالات خراب ہیں مگر جنگل محل کے عوام کو اب یہ احساس ہونے لگا ہے کہ ا کے ساتھ دھوکہ دیا گیا ہے ۔انہوں نے اس اندیشے کا اظہارکیا کہ جنگل محل میں جس طریقے سے کشن جی کو مارا گیا تھا اس طرح اندیشہ ہے چھتر دھر مہتو کا قتل کردیا جائے
اسی کے ساتھ انہوں نے گنیشوری کیس میں چھتردھر مہتو کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے درگا پوجا پنڈالوں میں عام زائرین کےداخلے پر روک لگانے کے ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہر ایک کو اپنے ہی محلے میں پوجا کا اہتمام کرناچاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا صورتحال میں یہ صحیح فیصلہ تھا۔
ترنمول کانگریس نے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کے بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کیاہے ۔ پارٹی کے بانکوڑہ کے ضلع صدر اور وزیر شرمل سانترا نے کہا کہ اگر جنگل محل میں بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ اشتعال انگیز تبصرے کررہے ہیں تو اس میں کوئی بدامنی پیدا ہونے پر انھیں ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بنگال کے عوام ممتا بنرجی کے ساتھ ہیں ۔انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ جنگل محل کے لوگ انہیں پھینک دیں گے۔
بنگال میں جلد صدر راج نافذ کیا جائے گا:بی جے پی ممبر پارلیمنٹ سومترا خان
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS