نئی دہلی: صدر جمہوریہ رامناتھ کووند نے سابق پولیس کمشنر اور منی پور،میزورم اورجھارکھنڈ کے سابق گورنر ویدپرکاش مرواہ کے انتقال دکھ ظاہر کیا ہے۔ کووند نے سنیچر کو ٹوئٹ کیا کہ وید پرکاش مرواہ غیرمعمولی عوامی خدمت گار اوراہل منتظم تھے۔انڈین پولیس سروس(آئی پی ایس) افسر کے طورپر شاندار خدمات فراہم کرنے کے بعد انہوں نے منی پور،میزورم اورجھارکھنڈ کے گورنر کے طورپربھی خدمات دیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ انہیں ان کے پیشہ وارانہ انداز،اہلیت اور ایمانداری کے لئے ہمیشہ یاد کیاجائے گا۔ ان کے رشتہ داروں کے ساتھ میری گہری ہمدردی۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS