ملک میں کورونا کے 45 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ، متاثرہ مریضوں کا تناسب5.2 فیصد

0

ملک میں ابھی تک کورونا وائرس کے 45 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ ہو چکے ہیں اور ان میں تصدیق شدہ متاثرہ مریضوں کی جوتعداد سامنے آئی ہے ان کا تناسب صرف 5.2 فیصد ہے ۔ دنیا کے دیگر ممالک میں جہاں بڑے پیمانے پر لوگوں کی جانچ ہورہی ہے وہاں بھی متاثرہ افراد کا تناسب تقریبا اتنا ہی ہے۔
اب تک ملک میں 45،24،317 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے ، جبکہ کورونا کے مصدقہ مریضوں کی کل تعداد 2،36،657 ہے۔ ہندوستان میں اس وقت کورونا کے 1،15942 مریض زیر علاج ہیں اور 1،14073 افراد اس وبا سے شفا پا چکے ہیں۔
مرکزی حکومت ملک میں کورونا وائرس 'کووڈ ۔19' کے بڑھتے ہوئے معاملوں پر کافی سنجیدہ ہے اور اس کی روک تھام، کنٹرول اور انتظام کے لئے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مل کر متعدد اقدامات کررہی ہے اور ان کا اعلی سطح پر جائزہ لیا جارہا ہے۔ 
وزارت صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے ہفتہ کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 9887 نئے معاملے درج ہوئے ہیں اور اس دوران ملک میں 294 لوگوں کی موت ہونے سے اموات کی تعداد بڑھ کر 6642 ہوگئی ہے۔ اس مدت میں کورونا کے 4،611 مریضوں کا علاج کیا گیا ہے اور مریضوں کی شفایابی کی شرح 48.20 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS