نئی دہلی: (یو این آئی) صدر رام ناتھ کووند نے آج یہاں مسلح افواج کے بہادر جوانوں بشمول ایئر فورس کے گروپ کیپٹن ابھینندن ورتھمان کو بالا کوٹ ایئر اسٹرائیک کر کے مادر وطن کی حفاظت کے لیے ان کی بہادری اور جرأت پر ’ویر چکر سے نوازا گیا۔ صدر کووند نے پیر کو راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ڈیفنس ایوارڈ تقریب میں گروپ کیپٹن وردھمان
https://www.kooapp.com/koo/PIBHindi/ed179cbd-4506-43a9-ab3b-347ae82d452f
کو ویر چکر اور بعد از مرگ آرمی نائک سوم بیر کو شوریہ چکر سے نوازا ۔ گروپ کیپٹن ورتھمان نے 27 فروری 2019 کو دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی کے دوران پاکستان کے F-16 طیارے کو مار گرایاتھا۔ جموں و کشمیر میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے فوج کے کانسٹیبل پرکاش جادھو کو بعد از مرگ کیرتی چکر سے نوازا گیا ہے۔
صدر مملکت نے تقریب میں کئی دیگر بہادروں کو بھی بہادری کے اعزازات سے نوازا۔ ان ایوارڈز کا اعلان پہلے ہی کر دیا گیا تھا اور صدر کووند نے آج ان ایوارڈز کو باضابطہ طور پر پیش کیا۔
پاکستان کے ایف – 16 طیارے کو مار گرانے والے ابھینندن ورتھمان کو ویر چکر سے نوازا گیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS