اوپن جیل میں قیدی کے اہل خانہ کا دم گھٹنے سے بچے کی موت

0
financial express

شری گنگا نگر: (یو این آئی) راجستھان کے شری گنگا نگر ضلع کے گھموڈوالی تھانہ علاقہ کے تحت گاؤں نرسنگھ پورہ مانجھوواس میں ایک گوشالا کے احاطے میں قائم کھلی جیل میں ایک دو سالہ بچے کی موت ہوگئی جب کہ میاں بیوی اور ایک لڑکی بے ہوش ہو گئے۔ پولیس کے مطابق آج صبح جب اوپن جیل کیمپ میں قیدیوں کی گنتی کی گئی تو دنیش شاہ (40) قیدی نظر نہیں آیا۔ جیل کیمپ کے انچارج پون کمار اپنے کوارٹر میں گئے تو دروازہ بند پایا اور اندر سے کوئی جواب نہ ملنے پر دروازہ توڑ کر قیدی دنیش شاہ، اس کی بیوی کاجل (35)، بیٹی سیما (03) اور بیٹا شبھم (02) بے ہوش پائے گئے۔ سبھی کو ضلع اسپتال لایا گیا لیکن تب تک شبھم کی موت ہوچکی تھی۔ جیل سپرنٹنڈنٹ معین الدین پٹھان نے بتایا کہ سردی سے بچاؤ کے لیے رات کو کمرے میں کوئلے کی آگ جلائی گئی تھی۔ جس سے کمرے میں دھواں بھر گیا اور دم گھٹنے سے چاروں بے ہوش ہوگئے۔ ہسپتال کے مطابق جوڑے اور ان کی بچی کی حالت ٹھیک بتائی جاتی ہے۔ دنیش شاہ کو قتل کے ایک مقدمے میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی اور وہ اوپن جیل کیمپ میں اپنی سزا کاٹ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS