صدرجمہوریہ اور نائب صدرنے میلادالنبی کی مبارکباد پیش کی

0

نئی دہلی، (یو این آئی) صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے پیغمبر اسلام محمد کے یوم پیدائش میلاد النبی کے مبارک موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی
ہے ۔آج ایک ٹویٹ میں محترمہ مرمو نے کہا کہ پیغمبراسلام محمد کے یوم پیدائش، میلادالنبی کے مبارک موقع پر میں تمام ہم وطنوں بالخصوص
مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ آج ہم سب پیغمبر کی سیرت سے تحریک لے کرباہمی ہم آہنگی کے ساتھ ملک
کی ترقی کے لیے کام کرنے کا عزم کریں۔ نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے بھی پیغمبراسلام حضرت محمد کے یوم ولادت پربھی مبارکبادپیش
کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’پیغمبر حضرت محمد کی ولادت کے پرمسرت موقع پر سب کو میری نیک خواہشات‘۔نائب صدر جمہوریہ نے کہاکہ
پیغمبر کا ابدی پیغام ہم سب کی زندگیوں میں پاکیزگی، ہمدردی اور عالمگیر بھائی چارے کی خوبیاں پیدا کرے اور انسانیت کو احسان، ہم آہنگی اور
عالمگیر امن کی راہ پر گامزن کرے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS