پریتی زنٹا کی 31 جنوری کو سالگرہ

    0

    ممبئی: پریتی زینٹا ایک ایسی اداکارہ کے طور پر شمار کی جاتی ہیں، جنہوں نے اپنی دلکش اداؤں سے تقریباً دو دہائیوں تک ناظرین کو دیوانہ بنا یا ہے۔ ہماچل پردیش کے شملہ میں 31 جنوری 1975 کو پیدا ہونے والی پریتی زنٹا نے اپنے کیریئر کا آغاز اشتہاری فلموں سے کیا۔ انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر کی شروعا ت 1998 میں منی رتنم کی فلم ’دل سے‘کی۔ اس فلم کے لئے انہیں فلم فیئر کے  بہترین  ڈیبو اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ سال 1998 میں پریتی کی ایک دیگر فلم ’سولجر‘ریلیز ہوئی۔ اس فلم میں ان کے اپوزٹ بوبی دیول تھے۔ سسپنس تھریلر پر مبنی  اس فلم میں پریتی اور بوبی کی جوڑی کو شائقین نے بہت پسند کیا۔ فلم سولجر  باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ سال 2000 میں منظرعام  پر آئی  فلم ’کیا کہنا  ‘پریتی کے کیریئر کے لئے ایک اہم فلم ثابت ہوئی۔ اس فلم سے پہلے لوگوں کا خیال تھا کہ وہ صرف چلبلے کردار ہی ادا کرسکتی ہیں، لیکن اس فلم میں ان کی جذباتی اداکاری سے ناظرین  محظوظ ہوگئے۔  اس فلم کے لئے انہیں بہترین اداکارہ کے فلم فیئر ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS