پریاگ راج: اترپردیش کے پریاگ راج میں جمعہ کو ایک کورونا متاثر مریض کی موت ہوجانے کے بعد ایس آر این اسپتال میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 9ہوگئی۔
کورونا کے نوڈل افسر ڈاکٹر رشی سہائے نے یہاں بتایا کہ لال گوپال گنج باشندہ آنند سنگھ کی کورونا رپورٹ مثبت ملنے کے بعد انہیں 15جون کو ایس آر این اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ جمعرات کو انہیں سانس لینے میں کافی پریشان ہونے پر وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔ جمعہ کی علی الصبح ان کی موت ہوگئی۔قابل ذکر ہے کہ گذشتہ دو دنوں میں 12مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئے ہےجن میں زیادہ تعداد شہری علاقوں کی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS