پرتاپ گڑھ:لاکرسے دوکروڑ مالیت کےزیورات غائب

0

رتاپ گڑھ:(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ میں ایک خاتون نے ضلع کوآپریٹیو بینک کے لاکر سے 02کروڑ روپئے کے زیورات غائب کر ان کی جگہ دوسرے زیور لاکر میں رکھ دئیے جانے کی پولیس سے شکایت کی ہے۔
ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ پولیس نے شکاپت پر جانچ شروع کرنے کی دلیل دیتےہوئے کہا ہے کہ ابھی اس شکایت پر ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے۔ ضلع کوآپریٹیو بینک کے سابق افسر امریش پرتاپ سنگھ کی بیوی سنیتا سنگھ نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے کہ بینک کے لاکر سےاس کےزیورات غائب ہوگئے ہیں۔ ان کی جگہ لاکر میں دوسرے زیورات رکھ دئیے گئے ہیں۔
خاتون کا کہنا ہے کہ ہفتہ کو بینک جانے پر اس کے لاکر کی جا کنجی اسے ملی تھی وہ کام نہیں کررہی تھی۔ اس کے بعد اس کے مطالبے پر بینک افسران نے گودریج کے انجینئر کو بلا کر لاکر کھلوایا۔ لاکر سے جو زیورات نکلے انہیں دیکھر سنیتا کو حیرانی ہوئی اور اس نے کہا کہ میرے زیورات تبدیل کر دئیے گئے ہیں۔
خاتون نے فورا ہفتہ کی شام ہی کوتوالی شہر میں تحریر دے کر اس حوالے سے پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شکایت پر جانچ شروع کردی گئی ہے ابھی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS