پیش گوئی صحیح ثابت ہونے کے بعد بھی آئی پیک چھوڑنے کا اعلان

0
image:indiatoday

کولکاتا (ایجنسیاں) : بی جے پی کے 100سے زائد سیٹیں جیتنے پر انتخابی حکمت عملی کے پیشے کو چھوڑ نے کا اعلان کرنے والے پرشانت کشور کی پیش گوئی صد فیصد درست ثابت ہوئی ہے۔ تاہم اس کے باوجود آج ترنمول کانگریس کی شاندار جیت کے بعد پرشانت کشور نے کہا کہ وہ ریٹائرڈ ہونا چاہتے ہیں ۔اپنی کمپنی آئی پیک کو اپنے ساتھیوں کے حوالے کرکے کچھ اور کرنا چاہتے ہیں ۔خیال رہے کہ ترنمول کانگریس 3 تہائی سیٹوں پر جیت حاصل کرلی ہے،جبکہ بی جے پی 80 سیٹوںپر سبقت بنائے ہوئے ،جبکہ سنجوکت مورچہ کا سپڑا صاف ہوگیا ہے۔ شاندار جیت کے بعد پرشانت کشور نے کہا کہ میں اپنی دیدی کی مدد کرکے خوش ہوں ، لیکن میں اب یہ کام چھوڑنا چاہتا ہوں ،کافی عرصہ ہوگیا ہے۔ میں اپنے ساتھیوں کو آئی پی اے سی کی ذمہ داری سونپ کر زندگی میں کچھ اور کرنا چاہتا ہوں۔تاہم پرشانت کشور نے یہ نہیں کہا ہے کہ و ہ اب کیا کریں گے ۔کیا براہ راست سیاست میں آئیں گے ۔اس سے قبل وہ جنتادل یو میں شامل ہوئے تھے، مگر نتیش کمار سے اختلافات کے بعد انہیں پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔پرشانت کشور نے کہا کہ میں کوئی پنڈت نہیں ہوں، بلکہ مقامی حالات کا تجزیہ کرنے کے بعد ہم نے یہ دعویٰ کیا تھا۔انہوں نے الیکشن کمیشن کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر غیر جانبدار ی سے الیکشن کمیشن کام کرتا تو بی جے پی کی مزید سیٹیں کم ہوتیں۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوںں سے اپیل کی ہے کہ الیکشن کمیشن کے خلاف متحد ہوں اور انتخابی اصلاحات کیلئے مجبور کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ بات جیت حاصل کرنے کے بعد بول رہا ہوں، انتخابی اصلاحات کی سخت ضرورت ہے۔جمہوریت کا سوال ہے ۔
واضح رہے کہ پرشانت کشور10سال سیاسی حکمت عملی بنانے میں سرگرم رہے۔ انہوں نے 9 الیکشن میں سیاسی حکمت عملی بنانے میں حصہ لیا، جن میں سے8میں ان کے دعوے صحیح ثابت ہوئے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS