غریب کو نئی جگہ پر نئے راشن کارڈ کی ضرورت نہیں: پیوش گوئل

0

نئی دہلی: (یو این آئی) حکومت نے کہاکہ ملک میں غریبوں کو نئی جگہ جانے پر نیا راشن کارڈ بنوانے کی ضرورت نہیں ہے، انہیں صرف اپنا آدھار کارڈ نمبر یاد رکھنا ہے اور وہ جہاں بھی جائیں گے، وہاں انہیں بایومیٹرک نظام کے تحت پہچان درج کرکے سستی شرح پر راشن دستیاب ہوجائے گا۔ صارفین امور کے وزیر پیوش گوئل نے بدھ کو لوک سبھا میں ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہاکہ غریب کو مفت راشن ملک میں ہر جگہ ددستیاب کرایا جارہا ہے۔ ان کے لئے نئی جگہ جانے پر نیا راشن کارڈ بنانا ضروری نہیں ہے بلکہ وہاں راشن کی دکان پر بایومیٹرک طریقہ سے اپنی شناخت بتاکر آسانی سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ سہولت پورے ملک میں نافذ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آسام میں کچھ تکنیکی اسباب سے دقت آئی تھی لیکن اب وہاں یہ دقت ٹھیک ہوگئی ہے۔ وہاں بھی تیزی سے اس نظام کو اب نافذ کیا جارہا ہے۔ مسٹر گوئل نے کہاکہ ملک میں 97فیصد راشن کارڈ ہولڈروں کو اس نظام سے جوڑا جاچکا ہے۔ ملک میں 80کروڑ راشن کارڈ ہولڈروں میں سے 77 کروڑ کو یہ سہولت دی جارہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ پردھان منتری اننا یوجنا کے تحت غریبوں کو پانچ کلو اضافی راشن دیا جارہا ہے اور یہ راشن بھی ہر غریب کو ملک میں ’ون نیشن ون راشن کارڈ‘ اسکیم کے تحت تمام جگہ دستیاب کرایا جارہا ہے۔ غریبوں کے اکاونٹ میں سیدھے پیسے ڈالنے سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ اس بارے میں تکنیکی پہلووں کے ساتھ ہی دیگر کئی امور پر غور و خوض ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS