آلودگی: سپریم کورٹ نے سنٹرل وسٹا پروجیکٹ پر مرکز سے جواب طلب کیا

0
hindustan news hub

نئی دہلی: (یو این آئی) سپریم کورٹ نے دہلی اور قومی راجدھانی خطہ میں آلودگی کی’خطرناک‘سطح کے پیش نظر سنٹرل وسٹا پروجیکٹ (پارلیمنٹ کے اندر اور اس کے ارد گردکے پروجیکٹ) کے تعمیراتی کاموں پر روک کے باوجود تعمیراتی کام جاری رکھے ہونے پر عدالت عظمٰی نے پیر کو مرکزی حکومت سے جلد جواب طلب کیا ہے چیف جسٹس این وی رمن، جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس سوریہ کانت کی بنچ نے حکومت سے جواب طلب کیا۔ دہلی میں آلودگی معاملہ کی سماعت کے دوران درخواست گزار آدتیہ دوبے کے وکیل وکاس سنگھ نے سینٹرل وسٹا پروجیکٹ میں تعمیراتی کام جاری رکھنے سمیت کئی ایشوز اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ آلودگی کو روکنے کے اقدامات کے تحت تعمیراتی کاموں پر سپریم کورٹ کی طرف سے عارضی پابندی کے باوجود سینٹرل وسٹا پروجیکٹ پر تعمیراتی کام جاری ہے۔ اس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بنچ نے سالیسٹر جنرل تشار مہتا، جو مرکزی حکومت کی نمائندگی کر رہے ہیں، سے جواب دینے کو کہا۔ بنچ نے مرکزی حکومت کے علاوہ دہلی، ہریانہ، پنجاب اور اتر پردیش کی حکومتوں کو ایک بار پھر سرزنش کی ہے کہ وہ آلودگی کی اس ہنگامی صورتحال سے سختی سے نمٹنے کے لیے جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں، ورنہ انہیں سزا دی جائے گی۔وگر نہ ایک آزاد ٹاسک فورس قائم کرنے پر مجبور کیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS