پٹنہ : بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے کورونا انفیکشن سے تحفظ اور راحت کام کیلئے ریاست کے وزیراعلیٰ ،وزیر،اراکین اسمبلی اوراراکین کونسل کی تنخواہ سے آئندہ ایک سال تک 15 فیصد کی کٹوتی کے فیصلے سے ایک قدم آگے بڑھ کر اپنی بقیہ مدت کار کی تنخواہ کا 50 فیصد رقم انسداد کورونا فنڈ میں دینے کا آج اعلان کیا ۔
راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) کے سنیئر لیڈر یادو نے یہاں کہاکہ ”حکومت بہار نے سبھی اراکین اسمبلی کی 15 فیصد تنخواہ کاٹ کر انسداد کورونا فنڈ میں جمع کرنے کا فیصلہ لیاہے ۔میں اپنے بقیہ رہ گئی مدت کار تک اپنی تنخواہ کی 50 فیصد رقم انسداد کرونا فنڈ میں دینے کا اعلان کرتاہوں“۔
اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ کورونا وبا میں اپنے ایک ماہ کی تنخواہ اور ایم ایل اے فنڈ کے 50 لاکھ روپے دینے کی پہل اور کورونا متاثرین کے آئیسولیشن وارڈ کیلئے سرکاری رہائش دینے کی تجویز وہ پہلے ہی کر چکے ہیں۔
تیجسوی نے انسداد کورونا فنڈ میں دی تنخواہ کی پچاس فیصد رقم
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS