نیشنک نے’بھارت پڑھے آن لائن‘مہم کا آغاز کیا

0

نئی دہلی: فروغ انسانی وسائل (ایچ ار ڈی) کے مرکزی وزیر ڈاکٹر رمیش پوکھریال نیشنک نے ملک میں کورونا وائرس’کووِڈ-19‘کی وبا کے سبب پیدا شدہ بحران کے پیش نظر آن لائن تعلیم کو فروغ دینے کے مقصد سے’بھارت پڑھے آن لائن‘پروگرام کی شروعات کی ہے۔ 
ڈاکٹر نیشنک نے کہا کہ ایک ہفتے تک چلنے والے اس آن لائن تعلیمی پروگرام کے بارے میں کوئی مشورہ’بھارت پڑھے آن لائن ہیش ٹیگ‘پر پوسٹ کیا جا سکتا ہے۔ علاوہ ازیں’بھارت پڑھے آن لائن ایچ ایم آر ڈی @ جی میل ڈاٹ کام‘پر بھی ارسال کیا جا سکتا ہے۔ 
انہوں نے اس مہم کا مقصد ہندوستان میں ڈیجیٹل ایجوکیشن کے لیے دستیاب پلیٹ فارم کو مزید فروغ دینے اور پورے ملک میں دانشور افراد سے اسے بہتر بنانے اور اس میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے مشورہ طلب کیا ہے۔ تمام رائے مشورے براہ راست فروغ انسانی وسائل کے وزیر کے ساتھ شیئر کیے جائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS