نئی دہلی: سپریم کورٹ نے سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کے رکن پارلیمان بیٹے کارتی چدمبرم کو بدھ کو راحت دیتے ہوئے بیرون ملک سفر کے
لئے ضمانت کے طور پر جمع دس کروڑ روپے واپس لینے کی اجازت دے دی ہے۔
کارتی نے اس سال کے شروع میں بیرون ملک ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لئے ضمانت کی رقم کے طورپر دس کروڑ روپے جمع کرائے تھے۔
چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے، جج اندو ملہوترا اور جج رشی کیش رائے کی بنچ نے کارتی چدمبر کی طرف سے پیش کے وی وشوناتھن کی مختصر دلائل سننے کے بعد
گارنٹی کے طورپر جمع دس کروڑ روپے رجسٹری سے واپس لینے کی اجازت دے دی۔
اس سے پہلے سماعت کے دوران وشوناتھن نے کہا تھا کہ کارتی نے دو بار بیرون ملک جانے کے لئے ضمانت کی رقم کے طورپر دس۔ دس کروڑ ورپے
سپریم کورٹ رجسٹری میں جمع کرائے تھے، لیکن کافی وقت گزر جانے کے باوجود روپے اسے واپس نہیں کئے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ گذشتہ سماعت کے دوران جج نے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کو کارتی کی رقم واپس کرنے سے متعلق عرضی پر نوٹس جاری کرکے جواب دینے کے لئے
کہا تھا۔
کارتی چدمبرم کو دس کروڑ واپس لینے کی اجازت ملی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS