نئی دہلی: کانگریس صدر سونیا گاندھی نےکورونا وائرس کو روکنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کے 21 دن کے لاک ڈان کو بغیر تیاری کے لیا گیا فیصلہ قرار دیا، اور کہا کہ حکومت نے دور اندیشی کا ثبوت نہیں دیا، جس کے سبب لاکھوں مزدور بیکار ہوکر اپنے بال بچوں کے ساتھ سڑکوں پر اتر آئے، اور پیدل ہی اپنےاپنے گھروں کو بھاگنے لگے۔
سونیا گاندھی نے جمعرات کو پارٹی کی اعلیٰ پالیسی ساز یونٹ کی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کے سبب لاكھوں لوگو ں کا ہجوم اس طرح سڑکوں پر اترنا دل کوٹکڑے کردینے والے مناظر ہیں۔ انہوں نے چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ بھوکے پیاسے پیدل اپنے اپنے گھروں کو نکلنے والوں کی مدد کے لئے آگے آنے والے لوگوں کو مبارک باد دی۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں 90 فیصد کارکن غیر منظم سیکٹر میں کام کرتے ہیں جن میں کسان، کسان مزدور، چھوٹی چھوٹی صنعتوں، کاروباری مراکز اور دکانوں میں کام کرنے والے افراد شامل ہیں۔ لاک ڈاؤن کے اعلان سے پہلے ان سیکٹرز کے لوگوں کی حفاظت کے لئے ضروری اقدامات کئے جانے کی ضرورت تھی، لیکن حکومت نے ان کی پرواہ کئے بغیر پورے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا۔
انہوں نے کانگریس ریاستی حکومتوں، پارٹی کی تمام اہم تنظیموں اور کارکنوں سے كووڈ -19 وبا کو شکست دینے کے لئے مل کر کام کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ کسی وبا کے لئے ملک، ریاست، نظریہ، سیاسی پارٹی، جنس، ذات یا عمر کی تمیز نہیں ہوتی ہے۔ اس کا ہمارے مستقبل پر برا اثر پڑتا ہے ہم سب کو مل کر اس وبا کو ہرانا ہے۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Opinion & Editorial
- Politics
حکومت نے بغیر تیاری کے لگایا لاک ڈاؤن: سونیا گاندھی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS