کیجریوال پھر وزیر اعلیٰ بنے تو شیلا دیکشت کی برابری

0

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال دہلی اسمبلی کے اس انتخابات میں اپنی پارٹی کو فتح حاصل کراکر اگر وزیر اعلی بنتے ہیں، تو وہ سب سے زیاداہ مدت کار میں رہنے والی شیلا دیکشت کے ركارڈ کی برابری کریں گے۔ آٹھ فروری کو ہونے والے انتخابات میں اگر آپ پارٹی جیت حاصل کرتی ہے تو کیجریوال مسلسل تیسری مرتبہ وزیر اعلی کا عہدہ سنبھالیں گے۔ اس سے قبل شیلا دیکشت مسلسل تین بار دہلی کی وزیر اعلی بنی تھیں ۔ وہ مسلسل پندرہ سال تک دہلی کی وزیر اعلی کے عہدے پر فائز رہیں۔ کیجریوال دو بار سے اس عہدے پر فائز ہیں،لیکن ان کی پہلی مدت ِکار صرف 49 دن کی ہی تھی۔ شیلا دیکشت نے جہاں وزیر اعلی کی حیثیت سے تین میعادِ کار پورے کئے وہیں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے ایک ہی مدتِ کار میں تین وزیر اعلی بنے۔ دہلی میں 1993 میں اسمبلی کا قیام ہونے کے بعد ہوئے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو کامیابی ملی اور مدن لال کھرانہ دسمبر 1993 میں وزیر اعلی بنے۔حوالہ معاملے میں نام آنے پر فروری 1996 میں وزیر اعلی کے عہدے سے استعفی دے دیا اور ان کی جگہ صاحب سنگھ ورما نے یہ عہدہ سنبھالا۔ بی جے پی نے 1998 کے اسمبلی انتخابات سے قبل سشما سوراج کو وزیر اعلی بنایا۔ اس انتخاب میں بی جے پی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور سشما سوراج اس عہدے پر دو ماہ بھی پورا نہیں کر سکیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS