کسان،نوجوان اور تاجروں کی خوشحالی ہی ملک کی ترقی کا ضامن:ملائم

0

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی فاونڈر ملائم سنگھ یادو بالواسطہ طور سے بھارتیہ جنتا پارٹی کو ذات اورعلاقہ پرمبنی سیاست سے کرنے کی صلاح دی، اور کہا کہ ملک کو طاقتور بنانےکے لئےکسان،نوجوان اور تاجروں کے مسائل کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔
لمبے عرصے کے بعد پارٹی دفتر میں میڈیا نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے ملائم سنگھ نے کہا کہ ایس پی کے کئی لیڈر عمردراز ہوچکے ہیں،کوئی آٹھ سال تو کوئی دس سال تک سیاست میں سرگرم رہے گا لیکن پارٹی کی اصلی طاقت نوجوان ہیں، جو اپنے حقوق اور پارٹی مفاد کے لئے مضبوطی سے کھڑا ہوا ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ایس پی کبھی بوڑھی نہیں ہوگی۔ یہ نوجوانوں کی پارٹی ہے اور رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور امریکہ سمیت پوری دنیا تبدیلی کے دور سے گذررہے ہیں۔ پوری دنیا میں تبدیلی کی لہر ہے لیکن سماج وادی پارٹی تو شروع سے ہی تبدیلی کی سیاست کرتی آئی ہے۔ پارٹی کےنوجوان کارکن نعرے بھی لگاتے ہیں،ووٹ بھی ڈالتے ہیں اور ماحول بھی بناتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS