رانچی: جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے بدھ کو کہا کہ ریاست کے منصوبوں میں اب مقامی ٹھیکداروں کو ترجیح دی
جائے گی۔
سورین نے یہاں کہا کہ مقامی ٹھیکدار کو ہی منصوبوں میں ترجیح دی جائے گی۔ تاکہ وہ منصوبوں میں کام کر کے ریاست کی ترقی میں اپنی حصہ
داری کو یقینی بناسکیں۔ جھارکھنڈ کے باشندوں کے حقوق پر اب کوئی سیندھ ماری نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ انتخابی منشور میں کیے ہوئے ہر
وعدے کو جلد سے جلد پورا کرنے کیلئے حکومت پابند عہد ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت کا یہ فیصلہ مقامی لوگوں کو روزگار اور خود روزگار سے جوڑنے کی سمت میں میل کا پتھر ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ
ریاست کو روزگار اور خود روزگار سے کور کرنا ہماری ترجیحات ہے ۔
ریاست کے باشندوں کے حقوق میں اب نہیں ہوگی سیندھ ماری :ہیمنت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS