سی بی ایس ای بورڈ کے جو طلباء جس ضلع میں ہیں وہیں امتحانات دے سکتے ہیں: رمیش پوکھریال

0

نئی دہلی: سی بی ایس ای بورڈ کے طلباء جو لاک ڈاون کی وجہ سے مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے ہیں یہ اب بچے ہوئے امتحانات اپنے ضلع میں ہی دے سکیں گے۔
مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل رمیش پوکھریال نشنک نے آج ٹوئٹ کرکے ایک ویڈیو میں یہ اطلاع دی
انہوں نے کہا کہ جون کے پہلے ہفتے میں ان تمام طلبا کو بتایا جائے گا کہ وہ کس اسکول میں امتحان دے سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہونے سے کئی طلباء مختلف جگہوں پر پھنس گئے تھے اور ان میں سے کئی بعد میں اپنے گھر بھیج دیئے گئے لیکن بورڈ کی بارہویں کے کچھ باقی بچے ہوئے پیپر کے امتحانات ہونے ہیں۔ اس لئے یہ امتحانات اپنے ضلع میں ہی دے سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ سی بی ایس ای نے حال ہی میں دسویں اور بارہویں بورڈ کے باقی امتحانات کے لئے ڈیٹ شیٹ جاری کی تھی۔ کلاس 10 اور بارہویں بورڈ کے امتحانات 15 جولائی 2020 مختلف مراکز میں منعقد ہوں گے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS