چودھری چرن سنگھ کو بھارت رتن دیا جائے: شیوپال

0

لکھنؤ: پرگتی شیل سماج وادی پارٹی(لوہیا) کے سربراہ شیوپال سنگھ یادو نے کسانوں کے مسیحا کہے جانے والے سابق وزیر اعظم چودھری چرن سنگھ 
کو 'بھارت رتن' دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ یادو نے کہا کہ چودھری چرن سنگھ کو بھارت رتن صرف اس لئے نہیں ملنا چاہیے کہ وہ غریبوں اور کسانوں کے لیڈر تھے بلکہ اس کے ساتھ یہ بھی ہے کہ ان 
سے پہلے اور بعد میں ہونے والے زیادہ تر وزیر اعظم کو 'بھارت رتن'دیا جاچکا ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ چرن سنگھ کو جب جب اقتدار میں رہنے کا موقع ملا انہوں نے کسانوں اور غریبوں کی زندگی میں بہتری لانے والی پالیسیوں کو آگے بڑھایا۔ اگر 
کسانوں کے مسیحا چودھری چرن سنگھ آج ہوتے تو اپنی ریاست کے باہر کام کرنے گئے کسان اور غریب مزدوروں کو سڑکوں پر رات نہیں گذارنی پڑتی۔ 
انہوں نے کہا کہ کورونا مصیبت کی وجہ سے نافذ ملک گیر لاک ڈاؤن میں ٖغریب و مزدور راتوں رات بے روزگار ہوگئے۔ لاکھوں دیہاڑی مزدور سخت دھوپ میں بھوکے 
پیٹ اور ننگے پیر پیدل چل رہے ہیں۔ ان مہاجر مزدوروں کی کوئی فکر کرنے والا نہیں ہے۔ 
چودھری چرن سنگھ کے ذریعہ کسان اور مزدوروں کے مفاد کے لئے کئے گئے کام آج بھی لوگوں کے دل میں ہیں۔ وہ کسان اور غریبوں کی فکر کرنے والے تھے۔ 
شیوپال نے کہا کہ چرن سنگھ جانتے تھے کہ ملک کی بہتری کا راستہ گاؤں،کھیت۔کھلہانوں سے ہی نکلے گا۔ اس لئے زندگ بھر یہی کوشش کرتے رہے کہ کیسے 
کسانوں کو خوشحال بنایا جائے۔ 
انہوں نے کہا کہ چودھری صاحب نے ہمیشہ کسانوں کے لئے جدوجہد کی ہے۔ ان کی کوشش سےپیداوار کی مناسب قیمت سے لے کرچکبندی سمیت کئی انقلابی کام 
ہوئے ہیں۔ ملائم سنگھ یادو، چودھری چرن سنگھ ولوہیا کے سپنوں کو پورا کرنا ہی ان کی سیاست کا اصل مقصد ہے۔ جن کا خواب تھا کہ'دوائی۔پڑھائی۔سینچائی'مفت میں ہو۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS