پولیس کا سرکار کو شمالی مشرقی دہلی فسادات کی ایف آئی آر کی کاپی دینے سے انکار

0

نئی دہلی (ایس این بی):دہلی پولیس نے شمال مشرقی دہلی فسادات سے متعلق درج ایف آئی آر کی کاپی دہلی حکومت کو دینے سے انکار کردیا ہے۔ دہلی پولیس  نے دہلی حکومت کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 754 صفحات پر مشتمل ایف آئی آر انتہائی حساس ہے۔
منگل کو دہلی قانون ساز اسمبلی کی اقلیتی بہبود کمیٹی کے اجلاس میں اس موضوع پر تبادلۂ خیال کیا گیا تھا۔ اس کمیٹی کے چیئرمین امانت اللہ خان ، دہلی حکومت کے پرنسپل ہوم سکریٹری بی ایس بھلا میٹنگ میں موجود تھے۔ بی ایس بھلہ نے کہا کہ اب وہ اس موضوع پر دہلی حکومت کے محکمۂ قانون سے رائے لیںگے۔ اس کمیٹی نے کہا ہے کہ محکمہ داخلہ نے اب دہلی پولیس کو ایک خط لکھ کر پوچھا ہے کہ کپل مشرا اور صاحب سنگھ ورما کے ناموں کو فسادات کے معاملے میں کیوں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
اس موقع پر بی ایس بھلہ نے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دہلی پولیس نے جو فیصلہ لیا ہے اس میں دہلی حکومت کے محکمۂ قانون سے رائے مانگی جائے گی اور اس کمیٹی کے پوچھے گئے سوال پر معلومات طلب کریں گی کہ کپل مشرا اور صاحب سنگھ ورما کے نام ایف آئی آر میں کیوں شامل نہیں کیے گئے ہیں۔ کمیٹی نے پولیس پر فسادات میں نرمی کا الزام لگانے کے بعد دہلی پولیس نے واضح کیا کہ فسادات سے متعلق ویڈیوز پر کارروائی کی گئی ہے ، ڈی سی پی (نارتھ ایسٹ ڈسٹرکٹ)،کچھ ویڈیوز کے بارے میں تفتیش جاری ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS