پی ایم سی بینک کے 500صارفین نے آر بی آئی ممبئی کے دفتر کے احاطے میں احتجاج کیا۔ مظاہرے میں صارفین نے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کا مطالبہ کیا۔
قریب 50 صارفین نے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے گھر کے باہر بھی احتجاج کیا۔ اس کے بعد پولیسن نے انہیں حراست میں لے لیا۔ حالانکہ بعد میں ان میں سے کچھ کو رہا کر دیا گیا۔
وزیر اعلی ٹھاکرے نے پی ایم سی متاثرین کے ایک وفد سے ملاقات کی۔ انہوں نے صارفین کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی حکومت بینک کے صارفین کو انصاف فراہم کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS