پولیس بربریت: مذمتوں کا سلسلہ جاری

0

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی الومنی ایسوسی ایشن قطر نے مسلم یونیورسٹی کے احاطہ میں طلبا کے خلاف پولیس کی بربریت اورظالمانہ کارروائی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا کے توسط سے جو رپورٹیں آئی ہیں ان سے صاف صاف پتہ چلتا ہے کہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر اراوررجسٹرار نے ہی پولیس کو کیمپس کے اندر داخل ہونے اور طلبا کے خلاف کارروائی کرنے کی اجازت دی تھی ۔ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ہم جو قطر کے این آرآئی ہیں ، مذکورہ کارروائی سے دکھی ہیںاوراس بات سے سخت نالاں ہیں کہ وائس چانسلرنے بے یارومددگار طلبا کی مدد کے بجائے پولیس کی کارروائی کو صحیح ٹھہرایا اورصورت حال سے نمٹنے میں ناکام رہے ۔ ادھر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی الومنی ایسوسی ایشن جرمنی نے یونیورسٹی کے واقعات پر افسوس اوریونیورسٹی انتظامیہ وپولیس کی کارروائی کی سخت مذمت کرتے ہوئے چانسلر مفضل سیف الدین کو ایک میمورنڈم بھیج کر وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور ،رجسٹرار عبدالحامد اورپراکٹر پروفیسر عفیف اللہ خان کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS