تل ابیب، (یو این آئی) اسرائیلی وزیر اعظم یائر لیپڈ نے جمعرات کو کہا کہ برطانوی وزیر اعظم لز ٹروس اسرائیل میں برطانوی سفارت خانے کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے پر غور کر رہی ہیں۔مسٹر لیپڈ نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ میں اپنی اچھی دوست برطانوی وزیر اعظم لز ٹروس کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل میں برطانوی سفارت خانے کو راجدھانی یروشلم منتقل کرنے پر مثبت غور کر رہی ہیں۔ برطانوی وزیر اعظم کے دفتر نے بدھ کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بات چیت کے دوران کہا کہ دونوں ممالک کے رہنما¶ں نے ایران کو روکنے کےلئے ایک طویل المدتی حکمت عملی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ ایک اور ٹوئٹ میں مسٹر لیپڈ نے برطانیہ کی نئی وزیر اعظم سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ’اسرائیل کا حقیقی دوست ‘قرار دیا۔ وہ جمعرات کو جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے والے ہیں۔
برطانوی سفارت خانے کو یروشلم منتقل کرنے پر غور
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS