وزیراعظم جملوں اور دھیان بھٹکانے کے بجائے ایکسائز ڈیوٹی کم کریں: رندیپ سرجے والا

0

نئی دہلی، (پی ٹی آئی) : کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی کی اپوزیشن کے زیر اقتدار ریاستوں سے پٹرولیم مصنوعات پر ویٹ کم کرنے کی اپیل کے حوالے سے ان پر پلٹ وار کرتے ہوئے بدھ کو کہا کہ وزیراعظم کو ’جملوں اور دھیان بھٹکانے‘ کے بجائے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی کی شرح کم کرکے اس سطح پر لانی
چاہیے جس سطح پر وہ سابقہ یو پی اے سرکار کی مدت کار میں تھی۔ پارٹی کے چیف ترجمان رندیپ سرجے والا نے وزیراعظم سے یہ اپیل کی کہ مرکزی سرکار پٹرول
پر ایکسائز ڈیوی میں 18.42 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر 18.24 روپے فی لیٹر کی کٹوتی کرے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ’مودی جی، کوئی تنقید نہیں، کوئی دھیان
بھٹکانا نہیں، کوئی جملہ نہیں۔ کانگریس کی سرکار میں پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی 9.48 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر 3.56 روپے فی لیٹر تھا۔ مودی سرکار میں پٹرول
پر ایکسائز ڈیوٹی 27.90 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر 21.80 روپے فی لیٹر ہے۔‘

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS