وزیر اعظم مودی نے ٹویٹر پر سی ایم یوگی کو کیوں نہیں دی سالگرہ کی مباک باد؟ آخر وجہ کیا ہے

0
image:https://ndtv.in/india-news

نئی دہلی: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا یوم پیدائش ہے۔ آج وہ اپنی 49 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ کئی سیاسی اور دیگر شعبوں سے وابستہ شخصیات نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ اگرچہ وزیر اعظم نریندر مودی اکثر ان کی سالگرہ کے موقع پر اپنے وزراء ، پارٹی لیڈروں اور اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو ٹویٹر پر مبارکباد دیتے ہیں،لیکن وزیر اعظم مودی نے آج ٹویٹر پر سی ایم یوگی کو مبارکباد نہیں دی۔ وزیر اعظم نے انہیں فون کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
پی ایم او ذرائع کے مطابق،پچھلے کچھ ہفتوں سے،پی ایم مودی نے ٹویٹر پر کسی بھی رہنما کو سالگرہ کی مبارکباد نہیں دی۔ وزیر اعظم نے یہ ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے کیا۔ یوگی آدتیہ ناتھ سے پہلے ، 27 مئی کو مرکزی وزیر نتن گڈکری کی سالگرہ تھی۔ وزیر اعظم مودی نے بھی ٹویٹر پر ان کو مبارک باد پیش نہیں کی۔
18 مئی کو مرکزی وزیر تھاورچند گہلوت کی سالگرہ تھی۔ 24 مئی کو کیرالہ کے وزیر اعلی پی وجین کی سالگرہ تھی۔ ہریانہ کے سی ایم منوہر لال کھٹر کی سالگرہ 5 مئی کو تھی۔ 3 مئی کو ارجن منڈا،اسی دن راجستھان کے سی ایم اشوک گہلوت کی سالگرہ بھی تھی۔ یہاں تک کہ 24 اپریل کو گوا کے وزیر اعلی پرومود ساونت کی سالگرہ کے موقع پر بھی،پی ایم مودی نے ٹویٹر پر ان کو بھی مبارک باد نہیں دی تھی۔

بتادیں کہ سی ایم یوگی کی سالگرہ کے موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ،وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ،نائب صدر وینکیا نائیڈو،یوپی کے نائب وزیر اعلی کیشیو پرساد موریہ اور دنیش شرما اور ان کی حکومت کے تقریبا تمام وزرا نے انھیں مبارک باد اور لمبی عمر کی دعا کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS