نئی دہلی (ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی نے اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کلیان سنگھ کو خراج عقیدت پیش کی۔ اس سے پہلے وہ لکھنئو ایئرپورٹ پر پہنچے، جہاں گورنر انندی بین پٹیل اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ نے ان کی رہنمائی کی۔ وہاں وہ سیدھے وزیر اعظم کلیان سنگھ کے مال ایونیو میں واقع ان کی رہائسش گاہ پر پہنچے اور انہںی خراج عقیدت پیش کی۔اس سے پہلے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی ان کی رہائش گاہ پر پہنچ کر کلیان سنگھ کو خراج عقیدت پیش کی۔وزیر اعظم ن اپنے پیغام میں کہا’”ہم نے ایک قابل قدر لیڈر کھو دیا ہے۔ ہمیں اپنی پوری کوشش کرنی چاہیے کہ ان کے قدروقیمت اور عزم کولے کر اور زیادہ کوشش کرنا چاہئے، ہمیں ان کے خوابوں کو پورا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑنی چاہیے۔ میں بھگوان رام سے دعا کرتا ہوں کہ کلیان سنگھ کو ان کی جگہ دے اوران کے اہل خانہ کو
یہ تکلیف برداشت کرنے کی طاقت۔ ”
#WATCH | Uttar Pradesh: PM Narendra Modi pays his last respects to former UP CM Kalyan Singh at the latter's residence in Lucknow. pic.twitter.com/LMPDk0Zwqf
— ANI (@ANI) August 22, 2021
قابل ذکر ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کلیان سنگھ (89) طویل بیماری کے بعد ہفتہ کی شام یہاں سنجے گاندھی پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایس جی پی جی آئی) میں انتقال کر گئے ۔ ان کی آخری رسومات پیر کو گنگا کے کنارے نارورا میں ادا کی جائیں گی۔ 23 اگست کو ریاست میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تاکہ ہرکوئی ان خراج عقیدت پیش کر سکے ۔