وزیر اعظم مودی آج اتراکھنڈ اسمبلی انتخابات کی مہم کی شروعات کریں گے

0
indiatoday.in

دہرادون: (یو این آئی) اتراکھنڈ میں اگلے سال فروری میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مہم ہفتہ سے باقاعدہ طور پر شروع ہوگی۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج دوپہر یہاں دہرادون میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی 18 ہزار کروڑ روپے کی اسکیموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ نریندر مودی کے اس جلسہ عام میں ایک لاکھ لوگوں کی شرکت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے لیے گڑھوال ڈویژن کے ہراسمبلی حلقے سے کارکن جمعہ کی رات ہی سے دہرادون پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ اس بار بی جے پی نے بھی 70 اسمبلی حلقوں کے ساتھ ریاست میں کئی ریکارڈ توڑنے کا ہدف رکھا ہے۔ پارٹی نے ’اس بار 60 پار‘ کا نعرہ دیا ہے۔ اس کے ساتھ ایک پارٹی کی جانب سے لگاتار دوسری بار حکومت بنانے کا ہدف بھی مقرر کیا ہے۔ خیال رہے اتراکھنڈ میں گزشتہ 21 برسوں میں کوئی بھی پارٹی دوبارہ حکومت نہیں بنا سکی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS