برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومنک راب کی نریندر مودی سے ملاقات

0

نئی دہلی: برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومنک راب نے آج یہاں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور انہیں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی جانب سے جی -7 ممالک کی میٹنگ میں شامل ہونے کی دعوت دی۔
 مودی نے جانسن کے ساتھ حال ہی میں ٹیلی فون پر ہوئی بات چیت کا ذکر کرتے ہوئے کووڈ کی وبا کے بعد کے حالات میں ہندوستان – برطانیہ ساجھے داری کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے تجارت،سرمایہ کاری،دفاع،سکیورٹی،امیگریشن،تعلیم ،توانائی، ماحولیاتی تبدیلی اور صحت کے شعبہ میں دوطرفہ تعلقات کی پوری صلاحیت اور امکانات کا فائدہ اٹھانے کےلئے روڈ میپ بنانے کی بات کہی۔
 راب نے جانسن کی جانب سے وزیراعظم کو مبارکباد دی اور حال ہی میں برطانیہ کی شریک میزبان میں ہوئے موحولیات کانفرنس میں حصہ لینے کےلئے ان کے تئیں شکریہ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت کے مشترکہ اقدار اور مفادات کی بنیاد پر ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کی ترجیح ہے جس سے کہ مشترکہ عالمی چیلنجوں کا مل کر مقابلہ کیا جا سکے ۔
برطانوی وزیرخارجہ نے جانسن کی جانب سے جی -7 ملکوں کی میٹنگ میں شامل ہونے کی دعوت بھی دی۔ یہ میٹنگ اگلے سال 2021 میں برطانیہ کی صدارت میں ہوگی۔ مودی نے دعوت قبول کرتے ہوئے انہیں شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم مودی نے کہا کہ وہ اگلے مہینے ملک کے 72 ویں یوم جمہوریہ پر مہمان خصوسی کے طورپر جانسن کا استقبال کرنے کےلئے پرجوش ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS