وندے ماترم کے لگوائے نعرے،اپوزیشن کو بنایا نشانہ
کھتولی (عزیز الرحمن خاں/ ایس این بی) : وزیراعظم نریندرمودی نے میرٹھ کو بڑا تحفہ دینے کا اعلان کیا۔ پہلے غیر قانونی قبضوں کے ٹورنامنٹ ہوتے تھے، اب حکومت مجرموں کے ساتھ جیل جیل کھیلتی ہے۔انہوں نے ا سپورٹس یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے پر نوجوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے وندے ماترم کے نعرے لگوائے۔ پی ایم مودی نے میرٹھ کو بڑا تحفہ دینے کا اعلان کیا۔وزیر اعظم مودی نے میرٹھ کو 700 کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والی اسپورٹس یونیورسٹی کا تحفہ دیا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اپوزیشن پر شدید حملہ کیا۔ قبل ازیں وزیر اعظم نے یہاں پوجا کرنے کے بعد شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ بعد ازاں موضع سلاواکیلئے روانہ ہوئے۔ یہاں مودی نے اسپورٹس یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے سے پہلے کھلاڑیوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے شہر کے ریوڑی گجک، زیورات، کپڑے، کھیل کے سامان، ہینڈلوم انڈسٹری کا بھی ذکر کیا۔ کہا کہ اب دہلی کا فاصلہ ایک گھنٹہ رہ گیا ہے۔ اب گنگا ایکسپریس کا کام بھی میرٹھ سے شروع ہوگا۔ میرٹھ ملک کا پہلا شہر ہوگا جہاں میٹرو اور ریپڈ ریل ایک ساتھ چلیں گی۔ آئی ٹی پارک کا بھی افتتاح کر دیا گیا ہے۔ یہاں ڈبل اسپیڈ ڈبل انجن والی سرکار ہے۔ وہاں بازو لمبا کرو گے تو یوگی جی اور یہاں بازو لمبا کرو گے تو میں دہلی میں ہوں۔ اگر ترقی کی رفتار کو آگے بڑھانا ہے تو ہم نئے ولولے کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے اسپورٹس یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے پر نوجوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پہلے جو لوگ اقتدار میں تھے۔انہوں نے کسانوں کیلئے کام نہیں کیا۔ گنے کے بقایا جات کی ادائیگی یوگی حکومت میں ہوئی ہے۔ انہوں نے عوام کو قائل کیا کہ شوگر ملیں بند ہیں یا کرپشن ہے یا نہیں۔ اب شوگر ملیں کھل گئی ہیں۔ اب یوپی ایتھنول کی پیداوار میں بھی سرفہرست ہے۔ صرف یوپی سے 12 ہزار کروڑ روپے کا ایتھنول خریدا گیا ہے۔
وزیر اعظم مودی نے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے ہماری حکومت نے اپنے کھلاڑیوں کو چار ہتھیار دیے ہیں۔ وسائل، جدید تربیتی سہولیات، بین الاقوامی نمائش، انتخاب میں شفافیت۔ پی ایم مودی نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کیلئے ضروری ہے کہ ہمارے نوجوانوں کا کھیلوں میں بھروسہ ہو اور کھیلوں کو اپنا پیشہ بنانے کی ترغیب دی جائے۔ یہ میرا عزم اور میرا خواب بھی۔پی ایم مودی نے کہا کہ نوجوان نئے ہندوستان کی بنیاد بھی ہیں، توسیع بھی ہے۔ نوجوان ہی نئے ہندوستان کا حکمراں بھی ہے، لیڈر بھی ہے۔ آج کے نوجوانوں کے پاس قدیمی ورثہ بھی ہے، جدیدیت کا احساس بھی ہے۔ نوجوان جہاں جائیں گے، وہاں ہندوستان چلے گا اور جہاں ہندوستان چلے گا، دنیا وہاں بھاگنے والی ہے۔ یوگی کے خطاب کے بعد پی ایم مودی نے اسپورٹس یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیر اعظم کے خطاب سے پہلے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مائیک سنبھالا اور میرٹھ کے لوگوں سے خطاب کیا۔اس دوران یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ریاستی حکومت ان تمام کھلاڑیوں کو ملک کے اندر آگے لے جانے کیلئے کام کر رہی ہے۔
یوپی میں اب اصلی کھیل کو ملے گا فروغ:وزیراعظم
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS