پی ایم مودی نے ملک کی پہلی بغیر ڈرائیور کی دہلی میٹروٹرین کا ویڈیوکانفرنسنگ کےذریعہ افتتاح کیا

0

ئی دہلی ،:وزیراعظم نریندرمودی نےپیر کےروز دہلی میٹروکی میجنٹا لائن(جنک پوری پشچم ۔بوٹینیکل گارڈن )پر ملک کی پہلی بغیر
ڈرائیور کی میٹروٹرین کاویڈیوکانفرنسنگ کےذریعہ افتتاح کیا۔
مودی نے اس کےساتھ ہی ایئرپورٹ ایکسپریس لائن پر نیشنل کامن موبیلٹی کارڈ خدمات کا بھی آغازکیا۔
دہلی میٹروکی میجنٹا لائن پر بغیر ڈرائیور کی ٹرین کےآغاز سے دہلی میٹرو ریل کارپوریشن(ڈی ایم آرسی )دنیا کےان سات فیصد
میٹرونیٹ ورک میں شامل ہوگئی،جہاں بغیر ڈرائیور کے ٹرین چلائی جارہی ہے۔ ان خدمات کے شروع ہونے سے  قومی راجدھانی خطہ
کےباشندوں کےلیے آرام دہ اور جدید موبیلٹی کےایک نئے عہد کا آغاز ہوگیا۔
دہلی میٹرو کے مطابق تقریبا 37کلومیٹر لمبی میجنٹا لائن(جنک پوری ویسٹ ۔بوٹینیکل گارڈن)پر بغیر ڈرائیور والی ٹرین خدمات کے
آغاز سے ایک دیگر اہم کوریڈور،57کلومیٹر طویل پنک لائن(مجلس پارک ۔شیووہار)پر بھی سال 2021کےوسط تک بغیر ڈرائیور کی
ٹرین خدمات شروع ہوجائیں گی۔اس کے بعد دہلی میٹروکے تقریبا 94کلومیٹر طویل نیٹ ورک پر بغیر ڈرائیور کے کام ہوسکےگا،جو دنیا
کے بغیر ڈرائیور والے میٹرونیٹ ورک کا تقریبا9فیصدہوگا۔
بغیر ڈرائیور والی ٹرینیں پوری طرح سے خودکارہونگی جن میں کم سےکم انسانی مداخلت کی ضرورت ہوگی،اس سے انسانی غلطیوں
کےاندیشے ختم ہوجائیں گے۔ دہلی میٹرومسافروں کی سہولت کے لیے ٹکنالوجی سےآراستہ متبادل کےاستعمال میں پیش پیش رہی ہے
اور اس سمت میں یہ اگلاقدم ہے ۔
ائیرپورٹ میٹرو پر پوری طرح سےکام کرنے والا نیشنل کامن موبیلٹی کارڈ بھی ایک اوراہم حصولیابی ہے،جس میں حال ہی میں پچھلے
18ماہ میں ملک کے کسی بھی حصہ کے  23بینکوں کے ذریعہ جاری روپے کارڈ کا حامل کوئی بھی فرد اس کارڈ کے استعمال سے
ائیر پورٹ ایکسپریس لائن پر سفرکرسکے گا۔یہ سہولت سال 2022تک دہلی میٹروکے پورے نیٹ ورک پر دستیاب ہوسکےگی ۔
اس وقت دہلی میٹرو تقریبا 390کلومیٹر طویل نیٹ ورک پر ٹرینیں چلارہی ہے ، اس میں 11کوریڈورس(نوئیڈا ۔گریٹر نوئیڈا سمیت)پر
285اسٹیشن ہیں ۔دہلی میٹرونیٹ ورک پر کووڈ وبا سے قبل روزآنہ تقریبا 60لاکھ سفر کیے جاتے تھے جس سے یہ نیٹ ورک قومی
راجدھانی خطہ کے پبلک ٹرانسپورٹ کی ریڑھ کی ہڈی بن گیاہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS