وزیر اعظم نریندر مودی نے ایمس میں کووڈ ۔19 سے بچاؤ کے لئے کورونا ویکسین کی خوراک لی

0
Image: India TV News

ئی دہلی : ملک میں کورونا ٹیکہ کاری کا دوسرا مرحلہ شروع ہونے پر وزیراعظم نریندر مودی نے آج کووڈ ۔19 سے بچاؤ کے لئے کورونا ویکسین کی خوراک لی ۔
نریندر مودی آج صبح آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) پہنچے جہاں انہیں بھارت بائیوٹیک کی جانب سے تیار کردہ ویکسین کوویکسین کی پہلی ڈوزدی گئی ۔
وزیر اعظم نے خود ٹویٹ کرکے اس کی اطلاع دی اور کورونا مخالف مہم میں تعاون کی اپیل کرتے ہوئے لوگوں سے ویکسین لگوانے کی اپیل کی ۔ انہوں نے کہا ’’آج ایمس جاکر ویکسین کا پہلا ڈوز لیا ۔ کوورناکے خلاف عالمی لڑائی کو مضبوط کرنے کے لئے ہمارے ڈاکٹروں اور سائنس دانوں نے جس رفتار سے کام کیا ہے وہ غیر معمولی ہے۔ میں تمام مستحق لوگوں سے کی اپیل کرتا ہوں کہ وہ ویکسین لگوائیں۔ ہمیں مل کر ملک کو کورونا سے مبرا بنانا ہے ‘‘۔


وزیر اعظم کو سیسٹر پی نویدیتہ اور سیسٹر روسما انیل نے ویکسین لگائی ۔ وہ اس موقع پر آسامی گمچھا پہنے ہوئے تھے۔ یہ گمچھا آسام کی خواتین کے آشیر واد کی علامت ہے۔ انہوں نے اس پہلے بھی کئی موقعوں پر یہ گمچھا پہنا ہے۔ وزیر اعظم صبح ہی ایمس پہنچ گئے تھے جس سےان کے لئے کوئی خاص انتظامات نہیں کیے گئے تھے اور اس بات کو مدِ نظر رکھا گیا تھا کہ اس دوران عام لوگوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنانہ کرنا پڑے ۔ واضح رہے کہ آج سے کورونا کی روک تھام کے لئے ملک میں ٹیکہ کاری کا دوسرا مرحلہ شروع ہو رہا ہے۔ اس مرحلے میں 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد اور مختلف امراض میں مبتلا 45 سال سے کم عمر کے لوگوں کو ٹیکے لگائے جائیں گے ۔ پہلے مرحلے میں طبی اہلکاروں اور فرنٹ لائن ورکروں کو ٹیکے لگائے گئے تھے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS