پی ایم مودی نے ہماچل کے یوم تاسیس پر شہریوں کو دی مبارک باد

    0

    نئی دہلی:وزیراعظم نریندرمودی نے ہماچل پردیش کے یوم تاسیس کے موقع پر ریاست کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔ پی ایم مودی نے ٹویٹر پراپنے پیغام میں لکھا،’ہماچل پردیش کے سبھی شہریوں کو ریاست کے مکمل طورپر وجود میں آنے کے50سال پورے ہونے کی بہت بہت مبارکباد دی۔ اپنی قابل فخر تاریخ،خوشحال ثقافت اور قدرتی خوبصورتی کےلئے مشہور یہ ریاست ترقی کے نئے معیار قائم کرے اور ملک کی خوشحالی میں اپنا بیش قیمتی تعاون یوں ہی دیتی رہے۔‘واضح رہے کہ ہماچل پردیش 25جنوری 1971کو مرکز کے زیر انتظام ریاست سے مکمل طورپر ہندوستان کی 18ویں ریاست کے طورپر وجود میں آیاتھا۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS