پی ایم مودی کا جھارکھنڈ میں انتخابی خطاب

0

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی ان دنوں جھارکھنڈ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی مہم میں مصروف ہیں۔ پی ایم مودی نے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مخالف سیاسی جماعتون پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ انتخاب جھارکھنڈ کو لوٹنے والوں اور عوام کی خدمت کرنے والوں کے درمیان ہے۔
پی ایم نے کہاکہ دیگر سیاسی جماعتوں کے پاس مسائل ہیں اور ہمارے پاس مسائل کے حل بھی ہیں۔ان لوگوں کے پاس جھوٹے الزامات ہیں اور ہمارے پاس کام کاج کی رپورٹ بھی ہے۔ ہم جھوٹے اعلان نہیں کرتے بلکہ ترقی کی مسائل قائم کی ہے۔
پی ایم مودی نے کہاکہ کسانوں سے جھوٹے وعدے کیے گئے، اگر دہلی اور جھارکھنڈ میں بی جے پی کی سرکار بنتی ہے تو کسان کے مسائل حل کیے جائیں گے۔ ہماری کوشش ہوگی کے حکومت بنتے ہی منصوبوں کو مکمل کیا جائے ۔ وزیراعظم مودی نے دیگر مقامات پر بھی انتخابی جلسے سے خطاب کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS