75اضلاع میں 75 ڈیجیٹل بینکنگ یونٹس کا افتتاح

0
Image:Hamara Jammu

نظام کو بہتر بنانا ، شفافیت لانا اور بینکنگ خدمات گھر گھر پہنچاناحکومت کی اولین ترجیح،بینک اکائونٹ کی طاقت پورا ملک دیکھ رہا ہے: وزیراعظم
نئی دہلی، (ایجنسیاں) : ہندوستان میں بینکنگ کی سہولیات کو ملک کے آخری فرد تک پہنچانے کے مقصد سے وزیر اعظم نریندر مودی نے 75 ڈیجیٹل بینکنگ یونٹس کو لانچ کردیا ہے۔ پی ایم مودی نے صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جموں و کشمیر کے 2 ڈیجیٹل بینکنگ یونٹوں سمیت ملک کے 75 اضلاع میں 75 ڈجیٹل بینکنگ یونٹس کا افتتاح کیا۔اس موقع پر پی ایم مودی نے کہا کہ تمام ہم وطنوں کو مبارک ہو، میں بینکنگ سیکٹر اور آر بی آئی کے تمام ملازمین کو مبارکباد دیتا ہوں۔ ڈیجیٹل بینکنگ یونٹ جدید ہندوستان کی طرف ایک بڑھتا ہوا قدم ہے۔ یہ خدمات کاغذی کارروائی، تحریری اور دیگر پریشانیوں سے پاک ہوںگی۔ یہ ڈیجیٹل بینکنگ خدمات پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہوں گی۔ گاو¿ں سے لے کر شہر، چھوٹے شہر تک پیسے بھیجنے تک قرض لینے تک سب کچھ آسان ہو جائے گا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے 75 اضلاع میں 75ڈیجیٹل بینکنگ یونٹس کو قوم کے نام وقف کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت کی ترجیح بینکنگ خدمات کو دوردرازتک گھر گھر پہنچانا ہے۔آج یہاں 75ڈیجیٹل بینکنگ یونٹس کے آغاز کے موقع پر تمام ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ آج ملک ایک بار پھر ڈیجیٹل انڈیا کی استطاعت کا گواہ بن رہا ہے ۔ یہ ملک کے 75اضلاع میں زمین پر اتر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کے 99فیصد سے زیادہ دیہات میں 5کلومیٹر کے اندر کوئی نہ کوئی بینک برانچ، بینکنگ آ¶ٹ لیٹ یا بینکنگ فرینڈ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر ایک لاکھ بالغ آبادی کےلئے بینک کی جتنی شاخ موجود ہے ، وہ جرمنی، چین اور جنوبی افریقہ جیسے ممالک سے بھی زیادہ ہے۔ ہم عام انسانوں کا معیار زندگی بدلنے کے عزم کے ساتھ دن رات محنت کر رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ نظام کو بہتر کریں، شفافیت اور آخری صف میں کھڑے شخص تک پہنچیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم نے جن دھن کھاتہ کی مہم شروع کی تو آوازیں اٹھیں کہ غریب بینک کھاتہ کا کیا کریں گے ، یہاں تک کہ اس فیلڈ کے بہت سے ماہرین بھی نہیں سمجھ پارہے تھے کہ اس مہم کی اہمیت کیا ہے ۔لیکن بینک اکا¶نٹ کی طاقت کیا ہوتی ہے ، یہ آج پورا ملک دیکھ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یوپی آئی اپنی نوعیت کی دنیا کی پہلی ٹیکنالوجی ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ ملک بھر میں شہر سے لے کر گا¶ں تک شو روم ہو یا سبزی کا ٹھیلا، ہرجگہ یو پی آئی دیکھ سکتے ہیں۔ آج پوری دنیا ہندوستان کی اس ڈی بی ٹی اور ڈیجیٹل طاقت کی تعریف کر رہی ہے۔ آج اسے گلوبل ماڈل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھی حال ہی میں آئی ایم ایف نے ہمارے ڈیجیٹل بینکنگ انفرااسٹرکچر کی کوششوں کو سراہا ہے۔ہندوستان کی عام انسانی زندگی کو آسان بنانے کی جو مہم ملک میں چل رہی ہے ، ڈیجیٹل بینکنگ یونٹس اس سمت میں ایک اور بڑا قدم ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ ایسا خاص بینکنگ سسٹم ہے ، جو کم سے کم ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر سے زیادہ سے زیادہ خدمات فراہم کرنے کےلئے کام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد ہندوستان کے عام آدمی کو بااختیار بناناہے ، اسے مضبوط بنانا ہے ، اس لیے ہم نے سماج کے آخری مقام پر کھڑے شخص کو ذہن میں رکھ کر پالیسیاں بنائیں اور پوری حکومت اس کی سہولت اورپیش رفت کے راستے پر چلی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے بیک وقت دو چیزوں پر کام کیا ہے ۔ پہلا بینکنگ سسٹم کو بہتربنانا، اسے مضبوط کرنا، شفافیت لانا۔ دوسرا مالیاتی شمولیت کی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS